Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید فلسطینی سپردخاک، نابلس میں سوگ

کل سوموار کے روز نابلس گورنری کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو سپردخاک کردیا گیا۔ دوسری طرف شہر میں اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف شدید غم وغصہ اور سوگ کا سماں ہے۔

شہداء محمد بلال ابو زیتون، فتحی جہاد رزق اور عبداللہ یوسف ابو حمدان کے جسد خاکی رفیدیا ہسپتال سے جلوس کی شکل میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں لائے گئے جہاں ان تینوں کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تینوں شہداء کے جنازوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پرجنازے کے شرکاء نے دشمن کے خلاف شدید نعرے بازے کی اور شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔

کل سوموار کی صبح صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا اور وہاں موجود شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی نوجوان شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کی تازہ ریاستی دہشت گردی میں تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہداء میں 30 سالہ فتحی جہاد عبدالسلام رزق ،24 سالہ عبداللہ یوسف محمد ابو حمدان اور32 سالہ محمد بلال محمد زیتون شامل ہیں۔

بلاطہ کیمپ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے ایک شہری کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج کی  بھاری نفری نے آج سوموار کوعلی الصبح بلاطہ کیمپ پر دھاوا بول دیا، شدید گولہ باری اور تصادم اور جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے اپنے اسنائپرز کو کچھ گھروں پر تعینات کیا اور ایمبولینسوں کو کیمپ میں داخل ہونے اور زخمیوں کو نکالنے سے روک دیا۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج نے کیمپ میں درجنوں گھروں پر دھاوا بولا، ان کی تلاشی لی اور گھروں میں گھس کرچادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کیا اور گھروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور بچوں اورخواتین کو ہراساں کیا۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے قابض فوج کی دراندازی کا بھرپور مقابلہ کیا اور کیمپ میں گھسنے والی قابض فوج کے خلاف مسلح مزاحمت کی۔

 a

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan