Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جوائنٹ کنٹرول روم کا اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ حملوں کا دعویٰ

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے مشترکہ کنٹرول روم نے ” حریت پسندوں کا انتقام” آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس آپریشن کے شروع کیے جانے کے بعد صہیونی غاصب ریاست میں قابض فوج کے ٹھکانوں، یہودی بستیوں اور دیگر اہداف پر سیکڑوں راکٹ داغے ہیں۔ غزہ کے اطراف کے علاوہ تل ابیب کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

جوائنٹ کنٹرول روم نےایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی القدس بریگیڈ کے مجاہدین لیڈروں جہاد الغانم، خلیل البہتینی اور طارق عزالدین اور دیگر عام شہریوں پر وحشیانہ بمباری کے ذریعےانہیں قتل کرنے کے انتقام میں کی جا رہی ہیں۔

جوائنٹ کنٹرول روم نے کہا کہ یہ بہادرانہ آپریشن “سیف القدس” کی لازوال جنگ کی یاد سے مطابقت رکھتا ہے۔ شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانا، ہمارے نہتے شہریوں، ہمارے جوانوں اور ہیروز کو قتل کرنا ایک سرخ لکیر ہے جس کا مقابلہ پوری طاقت سے کیا جائے گا اور دشمن اس کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت تمام آپشنز کے لیے تیار ہے اور اگر قابض ریاست اپنی جارحیت اور تکبر پر قائم رہا تو اس کے لیے سیاہ دن انتظار کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وطن کے تمام محاذوں پر مزاحمت ہمارے لوگوں، ہماری سرزمین اور ہمارے مقدسات کے لیے ایک اکائی، ایک تلوار اور ایک ڈھال رہے گی۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے بدھ کی شام یکے بعد دیگرے راکٹ داغے گئے۔ ان راکٹ حملوں نے صہیونی ریاست مرکز میں واقع تل ابیب کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔

عبرانی اخباریدیعوت احرونوت نے تصدیق کی کہ میزائلوں کی رینج پھیل رہی ہے۔ تل ابیب، رامات گان اور گیواتائم میں وارننگ سائرن بج رہے ہیں۔

اسرائیلی چینل 13 نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی بستیوں کی طرف 300 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے۔

قابض فوج نے تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی سے ہمسایہ اسرائیلی بستیوں اور قصبوں کی طرف داغے گئے درجنوں راکٹوں کے نتیجے میں پانچ آباد کار زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan