Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت، 15 شہید اور 11 عمارتیں تباہ

سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 15 افراد ہلاک اور 11 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے منگل کی شام ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں نے تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے اور پہلے سے تیار کیے گئے ہنگامی منصوبوں کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

معروف نے کہا کہ قابض فوج قتل و غارت گری اور بمباری کے جرم سے مطمئن نہیں تھی بلکہ غزہ کی پٹی کی طرف جانے والی گذرگاہوں کو بند کر دیا تھا۔ محصور پٹی کے اندر انسانی صورتحال کو مزید خراب کرنے کے لیے غزہ کی گذرگاہوں کو بھی سیل کردیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ منگل کی صبح قابض صہیونی دشمن نے نہتے شہریوں کے گھروں پر قابض فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں 4 خواتین اور 4 بچوں سمیت 13 شہید اور 20 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

معروف نے وضاحت کی کہ اس وحشیانہ جارحیت کا آغاز رفح اور غزہ شہر دونوں میں گھروں کو نشانہ بنا کر ہوا۔ اس کے بعد، بمباری کا سلسلہ درجنوں چھاپوں کے ساتھ جاری رہا، جس میں تقریباً 50 جنگی طیاروں نے حصہ لیا،اس نے غزہ کی پٹی کے مرکز اور جنوب میں متمرکز مختلف مقامات، بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جارح دشمن نے 3 رہائشی عمارتوں کو بہت نقصان پہنچایا جنہیں براہ راست نشانہ بنایا گیا اور 27 ہاؤسنگ یونٹس کو نقصان پہنچا جو رہائش کے لیے غیر موزوں ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 129 ہاؤسنگ یونٹس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan