Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے بڑے پیمانے پر حملے

کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں کے ریوڑ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملے کیے جبکہ انہوں نے سڑکوں اور شہروں کے داخلی راستے بند کر دیے۔

آباد کاروں نے نابلس شہر کے آس پاس کے کئی علاقوں میں شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا اور شہر کے شمال مشرق میں فروش بیت دجن میں پلاسٹک کے خیموں کو جلا دیا۔

متعدد آباد کاروں نے گاؤں کے اطراف میں حملہ کیا اور فادی کنعان اور عمید شاکر کے عارضے خیموں اور شیلٹروں کو آگ لگا دی۔

آباد کار نابلس کے آس پاس کی کئی گلیوں میں، بشمول حوارہ، فروش بیت دجن، الساویہ، اور دیر شرف کے دیہاتوں اور قصبوں کے قریب جمع ہوئے، اور اشتعال انگیز کارروائیاں کیں۔ شہریوں کی گاڑیوں پر حملے کیے۔

بیت لحم میں آباد کاروں نے شہر کے جنوب میں الخضر قصبے کے جنوبی دروازے کو بند کر دیا۔

آباد کار نشاش کے علاقے میں جمع ہوئے، شہریوں کی آمد و رفت کے لیے داخلی راستے بند کر دیے اور ان کی گاڑیوں پر حملہ کیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan