کل منگل کے روز اسرائیلی قابض فوج نے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے نعلن میں شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض نے قصبے میں قابض ریاست سے تعلق رکھنے والے فوجی پوائنٹ کو توسیع دینے کی آڑ میں شہریوں کی 20 دونم اراضی ضبط کر لی۔
اسرائیلی قابض حکام اور آباد کاروں نے مارچ کے مہینے میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر 436 سے زائد حملے کیے ہیں۔
فلسطین کے دفاع اراضی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خلاف ورزیوں میں براہ راست حملہ، توڑ پھوڑ اور زمین میں بلڈوزر چلانا ، درختوں کو اکھاڑنا اور املاک پر قبضہ کرنا، بندشیں اور رکاوٹیں اور شہریوں کو جسمانی اور تشدد کا نشانہ بنانا شامل ہے۔