آج جمعرات کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران ایک مزاحمت کار کو اس کے گھر میں گھس کر بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے امیر عماد ابو خدیجہ ہیں جن کی عمر25 سال تھی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ابو خدیجہ طولکرم بٹالین ریپڈ ریسپانس کے رہ نما اور بانی ہیں اور قابض فوج نے ان کے قتل کی جگہ سے ایک خودکار ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا۔
یہ وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائی س وقت کی گئی جب صیہونی فوجیوں نے شہر پر دھاوا بولا اور گھر کا محاصرہ کرلیا۔ صہیونی افواج نے مزاحمتی کارکن ابو خدیجہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنی شہادت تک دشمن کے فوجیوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔