Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گیلاد شالیت آخری صہیونی قیدی نہیں، مزید فوجیوں کو پکڑیں گے: مشیر مصری

palestine_foundation_pakistan_mushir-al-masri-mp-of-hamass-parliamentary-bloc-in-the-plc5

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کےراہنما اور تنظیم کے پارلیمانی بلاک”اصلاح و تبدیلی” کے سیکرٹری جنرل مشیرمصری نے کہا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے قیدیوں پر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان حماس کی قیدیوں سے متعلق ڈیل کی شرائط پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔

نصرت اسیران فلسطین کمیٹی کے تعاون سے جمعہ کے روزغزہ کے سرحدی علاقے رفح میں فلسطینی اسیران کے رشتہ داروں کی جانب سے قیدیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر مصری نے کہا کہ جب تک اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدی موجود ہیں، صہیونی قیدی گیلاد شالیت اس وقت تک آزادی کی نعمت سے بہرہ ور نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کا “ایشو” قومی قیادت کے پاس امانت ہے، گیلاد شالیت کی آخری قیدی نہیں جو مزاحمت کاروں کے پاس ہے بلکہ اس کےساتھ ساتھ مزید یہودی فوجیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

مشیر مصری نےمغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں حماس کے اراکین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اور بے گناہ افراد کی گرفتاری کے بعد ان پر تشدد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے گرفتاریوں کا باب بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران تحریک آزادی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دے رہے ہیں۔

تقریب میں قیدیوں کے لیے اعزازی ایوارڈز بھی دیے گئے جبکہ مختلف شعرا نے اپنے کلام میں بھی قیدیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan