Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کی حکومت اسرائیل کی مرھون منت ہے: صہیونی وزیر

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel8

اسرائیلی وزیر برائے لوکل گورنمٹنٹ عوزی لانڈو نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں قائم “فتح” کی فلسطینی اتھارٹی “اسرائیل کے ساتھ بطور امن عمل میں ایک فریق کی حیثٰیت” کے باوجود قابل ذکر کردار ادا کرنےمیں ناکام رہی ہے، امن عمل میں فلسطینی اتھارٹی سے بہترکردار توحماس حکومت نہ ہونے کے باوجود ادا کر رہی ہے۔

ہفتے کے روز صہیونی ریڈیو کو انٹرویو میں لانڈو نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس، جن کی مدت صدارات کئی ماہ قبل ختم ہو چکی ہے، اپنے طور پر مغربی کنارےمیں کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ “اگر ہمارا تعاون حاصل نہ ہو تو حماس ایک دن بھی مغربی کنارے میں محمود عباس کی حکومت نہ چلنے۔ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی فوج کے تعاون اور اپنی سیکیورٓٹی فورسز کے کندھوں پر کھڑی ہے اور یہ دونوں فورسز حماس کے خلاف نبردآزما ہیں جس سے محمود عباس کی جماعت کی حکومت اب تک رام اللہ میں قائم ہے”۔
ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ امریکا ہمارا “عزیز ترین دوست” ہے، محمود عباس کا خیال ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل پر مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری روکنے کے دباؤ ہمیں پسپائی پر مجبورکر دے گا، حالانکہ ایسا نہیں۔

اسرائیلی وزیر نے فلسطینی اتھارٹی سےمطالبہ کیا کہ وہ خطے میں حقیقی امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے،ان اقدامات میں فلسطین میں قائم تمام اسکولوں کے نصاب ہائے تعلیم میں تبدیلی بھی شامل ہے، جس سے خطے میں قیام امن کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan