جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے ایک وفد نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے فلسطینی کاز میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق، تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق اور ماسکو میں حماس کے مندوب نے روسی عہدیدار میخائل بوگدانوف سے روسی خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے فلسطینی کاز میں پیشرفت، خاص طور پر صیہونی انتہا پسند دائیں بازو کی حکومت کے جرائم میں اضافے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے بڑھتے جرائم، فلسطینیوں کی سلامتی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔