Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں ایک مکان مسمار کر دیا

قابض صہیونی فوج نے آج بروز جمعرات رام اللہ کے مغرب میں دیر عمار گاؤں میں زیر تعمیر مکان کو مسمار کر دیا۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی ایک بڑی فورس نے دو فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ گاؤں پر دھاوا بول دیا اور عمر الغزاوی کے زیر تعمیر 240 مربع میٹر کے مکان کو منہدم کردیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے دعویٰ کہا کہ یہ مکان اس کے مالک نے غیرقانونی طور پر تعمیر کیا تھا۔ قابض فوج کی طرف سے مالک مکان کو ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس میں مکان کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دے کر اسے مسمار کرنے کا کہا تھا۔

فلسطینی مرکز برائے شماریات کے مطابق قابض افواج نے فلسطین میں 1,058 عمارتوں کو مسمار کیا۔ ان میں 353 رہائشی عمارتیں اور 705 دیگرتنصیبات شامل ہیں۔ان میں 93 کو ان کے مالکان کے ہاتھوں زبردستی مسمار کرایا گیا۔ مالکان کےہاتھوں مسمار عمارتوں میں 88 مقبوضہ بیت المقدس میں تھیں۔

مکانات مسماری میں القدس گورنری سر فہرست رہی جہاں 29 فیصد مکانات مسمار کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan