کراچی۔فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی اسرائیل بربریت اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،14مئی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منائیں گے،احتجاجی مظاہرے اور اسرائیل نامںطور ریلیاں نکالیں گے ،عوام www.plfpakistan.comپر جاری ریفرنڈم میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما صابر کربلائی،حیدر زیدی،شبیر خان(جنرل سیکریٹری PSF کراچی)،عبید نورانی(صوبائی صدر ATI)،بختاور شاہ(مرکزی رہنما پختون ایس ایف )،خلیل ستی (مرکزی رہنما MSF.N)عبد اللہ شجاعت(رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی)اور زین انصاری (صدر ISOکراچی)نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی 63سالہ تاریخ مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگین ہو چکی ہے لیکن افوس ناک بات تو یہ ہے کہ عرب خائن حکمران خیانت کاری کے مرتکب ہو رہے ہیں اور امریکی و اسرائیلی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امریکا ایک طرف تو حقوق انسانی کے تحفظ کا علمبردار بنتا ہے جبکہ دوسری جانب فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کیجانب سے ہونے والیا نسانی حقوق کی پامالیوں کی کھلم کھلا حمایت بھی کرتا ہے رہنماؤں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا دوہرا پن اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کےحل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے ،لہذٰا مسلم حکمرانوں بالخصوص عرب حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ امریکی کاسہ لیسی کع ترک کریں اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے پائیدار کوششیں کریں ،رہنماؤں نے حماس اور حزب اللہ کیء کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور حماس فلسطین کی جدوجہد قابل ستائش ہے ،اس موقع پر رہنماؤں نے متفقہ طور پر منطور کیا کہ پاکستانی غیور عوام اور بالخصوص طلباء برادری فلسطینی مظلومین کے لئے صدائے احتجاج بلند کرے گی اس حوالے سے ملک بھر میں 14مئی کو یوم سیاہ منایا جائے گا ،جبکہ اسلام آباد،لاہور اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں احتجاجی مظاہرے اور اسرائیل نامنظور ریلیاں نکالی جائیں گی،اس موقع پر رہنماؤں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ویب سائٹ www.plfpakistan.comپر جاری ریفرنڈم بعنوان ”اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ ہے”میں اپنی رائے کا اظہار کریں ،اس موقع پر PSFکراچی کے جنرل سیکریٹری شبیر خان کا کہنا تھا کہ PSFفلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 13مئی کو وفاقی اردو یونیورسٹی کے آرٹس کیمپس میں اسرائیل نامںظوراحتجاجی ریلی نکالے گی،اس موقع پر ATIکے صوبائی رہنما عبید نورانی کا کہنا تھا کہ 14مئی کو میمن مسجد کراچی میں بعد نماز جمعہ عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ عوامی ریفرنڈم کے لئے شہر کی مساجد میں اسٹال بھی لگائے جائیں گے ،رہنما اسلامہ جمعیت طلبہ کراچی عبد اللہ شجاعت کا کہنا تھا کہ IJTاسرائیل مظالم کے خلاف 14مئی کو شہر بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے منعقد کرے گی ،اس موقع پر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے نفرت کے اظہار کے لئے 15مئی کو کراچی پریس کلب میں ایک مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ ISO کے صدر زین انصاری کا کہنا تھا کہ ISOا 16مئی یوم مردہ باد امریکا )منائے گی اور نمائش تا پریس کلب ریلی نکالی جائے گی۔