جامعہ ہمدرد کے شیخ الجامعہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مسلم امہ کے مسائل اور مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی فراہم کرنا اہم ترین فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین ہو یا کشمیر انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ہمیں انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کرنا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے مسئلہ کا مں صفانہ حل تلاش کریں جو فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیب الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو عالمی فلسطین کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ وفد میں ڈاکٹر صدف مصطفی، ڈاکٹر علی واصف اور ڈاکٹر صابر ابو مریم شریک تھے۔