Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت لحم میں مکان مسمار، قلقیلیہ میں 350 درخت کاٹ ڈالے گئے

قابض اسرائیلی حکام نے بیت لحم میں ایک مکان مسمار کر دیا اور آباد کاروں نے قلقیلیہ میں 350 درخت کاٹ ڈالے۔

اتوار کی صبح قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر قصبے میں ایک مکان مسمار کردیا۔ اسی علاقے میں چند ماہ قبل بھی مکانات مسمار گئے تھے۔

الخضر قصبے میں نسلی دیوار اور یہودی آباد کاری کے خلاف مزاحمت کرنے والے ایک کارکن احمد صلاح نے بتایا کہ قابض فوج نے برک سلیمان تالاب کے قریب ایک شہری اسماعیل صلاح کے لیے لکڑی اور جستی چادروں سے بنے دو کمروں پر مشتمل ایک مکان کو دوبارہ مسمار کر دیا۔

“صلاح” نے بتایا کہ قابض حکام نے اس مکان کو گرا دیا جو شہری نے اپنے دو مکانات کے کھنڈرات پر بنایا تھا، جب کہ انہیں مہینوں قبل بغیر اجازت تعمیر کے بہانے سے مسمار کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ آج انہدام کا عمل پرانے گھر کی بنیادوں پر کیا گیا اور اسے زمین سے برابر کر دیا گیا۔

گزشتہ سال 2022 کے دوران قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تقریباً 950 مکانات اور سہولیات کو مسمار کیا، جن میں سے 65 گھروں کو مالکان سے زبردستی خود مسمار کرایا گیا۔

دریں اثنا اتوار کو آباد کاروں نے قلقیلیہ کے مشرق میں جیت گاؤں کی زمین پر تقریباً 350 زیتون کے درخت کاٹ ڈالے۔

احمد فاروق السدہ نے رپورٹ کیا کہ “قدومیم” کالونی کے آباد کاروں نے اس کے بھائی کی زمین سے 350 زیتون کے درخت کاٹ دیے، جن کی عمر 13 سال سے زیادہ تھی اور یہ پھل دار پودے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan