Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کے 35 ویں یوم تاسیس پر الخلیل میں فوجی پریڈ اور مارچ

کل جمعہ (12-16) کواسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں ایک مارچ اور ایک فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

یہ مارچ نماز جمعہ کے بعد بیت امر کی جامع مسجد کے سامنے سے نکلا، شرکاء نے سبز جھنڈے، شہداء کی تصاویر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’ حط السیف قبال السیف ، بیت امر علی خطی الضیف‘ کے نعرے درج تھے۔

فوجی پریڈ میں درجنوں نقاب پوش افراد جنہوں نے فوجی وردی اور شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے نشانات پہنے ہوئے تھے شرکت کی۔

یہ مارچ مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کے حامیوں کے خلاف حکام کی جانب سے من مانی گرفتاریوں اور طلبی کی مہم کے باوجود ہوا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے حماس کے حامیوں کو جماعت کے یوم تاسیس پر گرفتاریوں اور سمن کی ایک بڑی مہم شروع کی، جس سے 100 سے زیادہ شہری متاثر ہوئے۔

بیت امر قصبہ اور قریبی بستی روڈ پر قابض فورسز کے ساتھ مسلسل جھڑپیں جاری ہیں جو شہریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران بیت امر قصبے کے قریب قابض فورسز اور آباد کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan