اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی نیشنل کونسل کے سابق سربراہ سلیم الزعنون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ سلیم الزعنون 89 سال کی عمر میں اردن دارالحکومت عمان میں انتقال کرگئے تھے۔
ہنیہ کے دفتر کی طرف سے سلیم الزعنون کی وفات پر جاری تعزیتی بیان میں جس کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سربراہ نے مرحوم سلیم الزعنون کے بھائیوں کو فون کیا اور الزعنون کی وفات پر تعزیت کی۔
ھنیہ کے دفتر نے کہا کہ تحریک کے سربراہ نے زعنون برادران کے ساتھ رابطے کے دوران مرحوم “ابو الادیب” کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو سراہا۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ مرحوم نے فلسطین نیشنل کونسل اور دیگر اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔
ہنیہ نے کہا کہ الزعون کی وفات سب کے لیے ایک آزمائش ہے۔ فلسطینی قوم ایک جدوجہد کرنے والے رہ نما سے محروم ہوگئی۔
مرحوم سلیم الزعنون 28 دسمبر 1933 کو غزہ شہر میں پیدا ہوئے اور 1996 سے 2022 کے اوائل تک فلسطینی نیشنل کونسل کے صدر کے عہدے پر فائز رہے۔