Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی جانب سےالجزائر کی دعوت پر مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم

حماس کو الجزائر کی طرف سے منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس برائے مفاہمت میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔

جاری کردہ ایک اخباری بیان میں حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام بدران نے کہا کہ تحریک نے دعوت کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے اور وہ قومی مفاہمت کے حصول کے لیے الجزائر کی کوششوں کے ساتھ “سنجیدگی اور مثبت انداز میں” کام کر رہی ہے۔

بدران نے نشاندہی کی کہ الجزائر جانے والے وفد کی قیادت حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کریں گے۔

وفد کے دیگر ارکان ڈاکٹرخلیل الحیہ، ڈاکٹر ماہر صلاح اور حسام عاطف بدران ہوں گے۔

الجزائر مفاہمت کے حصول کے لیے  11 اکتوبر کو مختلف فلسطینی دھڑوں کے ایک مشاورتی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan