Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کی ہفتہ وار پرامن ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ،7 زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کےہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں  کم سے کم سات فلسطینی شدید زخمی اور
متعدد شہری انسوگیس کی شیلنگ کےباعث دم گھٹنے سے بےہوش ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی قصبے کفرقدوم میں ہفتہ وار ریلی پر فائرنگکے نتیجے میں  سات فلسطینی زخم ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔ دوسری طرف سے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا بھی استعمال کیا  اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کےنتیجےمیں متعدد فلسطینی دم گھٹنےسے بے ہوش ہوگئے۔

خیال رہےکہ کفرقدوم کےباشندے گذشتہ اٹھارہ سال سے بند شاہراہ کھولنے کے لیے ہرجمعہ اور ہفتہ کو پرامن جلوس نکالتے اور مظاہرے کرتے ہیں۔

ادھرغرب اردن کے مختلف شہروں میں یہودی آباد کاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔ فلسطینی شہریوں نے غرب اردن میں یہودی آباد کاری ، توسیع پسندی اور فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر بیتا میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔ یہاں پر فلسطینیوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

جھڑپوں کے دوران نابلس میں حوارہ چوکی پر اسرائیلی فوج نے دونوں طرف کی ٹریفک بند کردی۔ نابلس میں بیت دجن میں ہونے والے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔

ادھر قلقیلیہ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں نے مسجد عمر بن خطاب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan