غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کویت نے 500 مرد اور خواتین اساتذہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو غزہ کی پٹی میں تعلیم سے فارغ التحصیل ہیں۔ان اساتذہ کو کویت میں ملازمت دی جائے گی۔اس حوالے سےاساتذہ نے کویت کے سفر کے لیے طریقہ کارپرکام شروع کر دیا ہے۔
وزارت تعلیم میں انتظامی امور کے ڈائریکٹر جنرل رائد صالحیا نے کہا کہ اس ہفتے، کویتی ایمپلائمنٹ پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنے والے گریجویٹوں کے لیے صلاحیت کا امتحان لیا گیا۔ انٹرویو کیے گئے 500 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا۔ یہ انٹرویو خصوصی کویتی وفد کی موجودگی میں ہوئے۔
صالحیہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فارغ التحصیل افراد کو ان ملازمتوں کے لیے رجسٹر کرنے کا مناسب موقع فراہم کرنے کے بعد امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وزارت تعلیم غزہ کی پٹی کے تعلیمی گریجویٹس اور اساتذہ کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی بہت خواہش مند ہے اور ہم اساتذہ کو عرب اور اسلامی ممالک میں بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔