نابلس (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بزرگ شخصیت الشیخ یوسف کے مزار کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑٗی پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمت کاروں نے نابلس کے مشرقی علاقے میں ایک آباد کار کی گاڑی پر فائرنگ کی جو مزار یوسف کی طرف جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد آباد کار گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مزاحمت کاروں نے ان کی گاڑی کو جلا دیا اور بہ حفاظت فرار ہوگئے۔
عبرانی ینیٹ ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ دو زخمیوں کو تل ہاشومیر کے بتاح تکفا اور شیبا کے بیلنسن ہسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں آباد کاروں کو معمولی یا درمیانے درجے کی چوٹیں آئی ہیں۔