Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس کا سیلاب سے ہونےوالی تباہی پرپاکستان سے اظہار یکجہتی

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آنے والے مہلک سیلاب پر پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس سیلاب کےنتیجے میں بھاری انسانی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم برادر پاکستانی عوام اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان المناک سیلاب کے اثرات پر جلد قابو پا لے گا۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ہندوستان میں جماعت اسلامی کے سابق امیر عزت مآب جلال الدین العمری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حماس کے ایک بیان کے مطابق ہنیہ نے جماعت کے قائم مقام میر سعادۃ اللہ الحسینی کو ایک مکتوب میں جلال الدین العمری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حماس جماعت اسلامی ہند کی قیادت اور کارکنوں کے اس صدمے میں جمہوریہ ہند کےتمام مسلمانوں کے لیے دکھ کی گھڑی میں ان کے دکھ میں شریک ہے۔

ہنیہ نے جلال الدین عمری کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  وہ بھارت میں مسجد اقصیٰ کے دفاع کی توانا آواز تھے۔ فلسطینی قوم کے نصب العین کے حامی اور فلسطینیوں پر مظالم کے ہمیشہ خلاف رہے۔

ہنیہ نے مزید کہا کہ العمری “مسجد اقصیٰ کے محافظ تھے، کیونکہ ان کا ہندوستان اور بیرون ملک خیراتی اور انسانی کاموں میں بہت بڑا کردار تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں جماعت اسلامی کی شوریٰ کونسل نے 2007 میں العمری کو چار سال کی مدت کے لیے جماعت کا امیر منتخب کیا، پھر وہ 2011 میں پھر 2015 میں دوبارہ منتخب ہوئے۔العمری کی اردو میں متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔ان کی مشہور کتابوں میں “معرف و منکر” اور “اسلام میں تصور خدمت خلق ” شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan