Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

غرب اردن میں صیہونیوں کا حملہ، 32 فلسطینی زخمی

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن) صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر دھاوا بول کر 32 فلسطینی کو زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے مشرقی مضافات میں کفر قدوم، بیت دجن اور بیتا کی کالونیوں میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اور ان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 32 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اس خبر کی تصدیق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی کی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ 6 فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ 23 فلسطینیوں کی آنسو گیس کے شیل داغے جانے کے باعث حالت بگڑ گئی ہے۔ اسکے علاوہ 3 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی فوج کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حقوق کے لئے احتجاج سے باز رکھنا ہے۔زیادہ ترخواتین کو دامون جیل میں رکھا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan