Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

پانچ شہید فلسطینی بچوں کے مزار پر اجتماع اور دھرنا

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) پانچ شہید فلسطینی بچوں کے اہل خانہ اور لواحقین نیز غزہ کے عوام نے فلسطینی بچوں کے مزار پر دھرنا دیا اور عالمی سطح پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کئے جانے کی ضروت پر زور دیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پانچ شہید فلسطینی بچوں کے اہل خانہ اور لواحقین نیز غزہ کے عوام نے جبالیا میں پانچ شہید فلسطینی بچوں کے مزار پر دھرنا دیا اور غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے دوران فلسطینی بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کئے جانے کی شدید مذمت کی۔

تیرہ سالہ جمیل ایہاب نجم، چار سالہ جمیل نجم الدین نجم، سولہ سالہ حامد حیدر نجم، سترہ سالہ محمد صلاح نجم اور چودہ سالہ نظمی فائز ابو کرش وہ فلسطینی بچے اور نوجوان ہیں جو غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ وحشیانہ جارحیت میں شہید ہوئے تھے ۔

ان شہید فلسطینی بچوں کے اہل خانہ اور لواحقین نے جبالیا میں ان بچوں کے مزار پر اجتماع کیا اور دھرنا دیا اور زور دے کر کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ہمیشہ بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرتی رہی ہے اس لئے اس غاصب حکومت کے خلاف عالمی اداروں کی جانب سے موثر کارروائی کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

ان شہید فلسطینی بچوں کے لواحقین نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں تحریک استقامت پر اپنی حمایت پر زور دیا اور اس غاصب نیز مجرم صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے جانے پر زور دیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے 5 اگست 2022 کو غزہ کو مسلسل پچپن گھنٹے جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دسیوں فلسطین شہید ہوئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ جہاد اسلامی فلسطین کا ایک اعلی کمانڈر بھی شہید ہوا۔ یہ فلسطینی بچے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا میں اسرائیل کے ہوائی حملے کا نشانہ بنے اور شہید ہوئے۔ ان فلسطینی بچوں کی عمریں چار سے سترہ برس کے درمیان ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan