Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے حماس رہنما سمیت متعدد فلسطینی اغوا کر لیے

مقبوضہ مغربی کنارا۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے علاقے میں دن نکلتے ہی چڑھائی کر دی اور متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ ان تمام مغویان کو ان کے گھروں سے اٹھایا گیا ہے اور اس کے لیے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اغوا کیے گئے فلسطینیوں میں ایک ایم پی نائیف الرجوب بھی شامل ہیں جنہیں ان کے گھر سے اسرائیلی فوج اٹھا کر لے گئی۔ نائیف الجوب حماس کے اہم رہنما ہیں۔ وہ  الخلیل کے جنوب میں دورا  کے علاقے میں اپنے گھر پر موجود تھے جب اسرائیلی فوج نے انہیں اغوا کیا گیا۔

ان کے علاوہ دو اور فلسطینی شہریوں کو بھی اسی دورا نامی قصبے سے  ایک الگ واقعے میں اسراائیلی فوج نے اغوا کیا ہے۔ جبکہ بیت لحم کے علاقے میں بھی قابض اسرائیلی فوج نے اسی طرح کی ایک اغوا کاری کے دوران چار فلسطینی شہریوں کو اغوا کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ان چار مغویان میں ایک باب بیٹا بھی شامل ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے اغوا کی یہ کارروائی دہیشہ کے پناہ گزین کیمپ میں کی ہے۔ اغوا کاری کی ایک اور اسرائیلی واردات کے دوران  مقبوضہ مشرقی یروشلم کے علاقے ابودیس سے بھی ایک فلسطینی کو بدھ کے روز ہی  اغوا کیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس نے ایک صحافی  فیصل الرفاعی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے اہل خانہ کو ایک سمن تھماتے ہوئے حکم دیا کہ فیصل الرفاعی کو انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز میں پیش تفتیش کے لیے  کریں۔

ادھر  سلفیت کے شمال میں کفل حارس میں اسرائیلی قابض فوج نے داخل ہو کر کفل حارس میں داخلہ بند کر دیا گیا اور راستے بلاک کر دیے۔ اس دوران مقامی لوگوں کو شہر سے نکلنے اور شہر میں داخلے سے زبردستی روک دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan