اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کویت کی طرف سے ‘فلسطین کاز ‘ اور فلسطینیوں کے لیے حمایت پر مبنی موقف اختیار کیے جانے پر کویت کے ااداروں اور کویتی سول سوسائٹی کی تحسین کی ہے۔
ایک مختص بیان میں حماس نے کے ترجمان جہاد طہٰ نے اتوار کے روز کہا ‘ فلسطین کاز ‘ اور فلسطینیوں کی حمایت میں یہ پوزیشن لیا جانا اہل کویت کی اچھائی اور شرف کی مظہر ہے کہ انہوں نے اہل فلسطین اور ان کی جدوجہد کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی ‘ نارملائزیشن’ کو مسترد کیا ہے۔
اس بیان میں ترجمان حماس نے امیر کویت شیخ نواف الصباح، کویتی عوام اور کویت کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا کہ کویت نے عربوں اور مسلمانوں کے پہلے اور دیرینہ مسئلے کے لیے اپنی گہری ‘کمٹمنٹ ‘کا اظہار کیا ہے۔