Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر نے زہریلی گیس کے ذریعے سرنگوں میں 38 فلسطینیوں کو شہید کیا

palestine_foundation_pakistan_egyptian-tunnels-with-gaza

غزہ میں فوجی میڈیکل سروسزکے میڈیا کوارڈینیٹر ادھم ابوسلمیہ نے انکشاف کیا ہےکہ مصری حکام کی جانب سے اب تک غزہ اور مصر کے درمیان سرنگوں میں زہریلی گیس کے بھرنے کے باعث کم ازکم اڑتیس افراد شہید ہو چکے ہیں۔

بدھ کے روز غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھم نے کہا کہ کہ مصر غزہ کے محاصرہ زدہ شہریوں کو سرنگوں کے ذریعے بنیادی ضرورت کی اشیا اور ادویات کی منتقلی روکنے کے لیے زہریلی اور قاتل گیس استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو ایک ہزار دن مکمل ہو گئے ہے۔ ابوسلمیہ نے مصر کی جانب سے محصور شہریوں کو سرنگوں میں مہلک گیس کے ذریعے قتل کرنے کو”انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ” قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی قانون اس طرح کے حالات میں مہلک گیس کے استعمال کی سختی سے ممانعت کرتے ہوئے اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کرتا ہے۔ ایسے میں مصر کی طرف سے قاتل گیس کے استعمال پرمصری حکام کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ اور مصر کے درمیان گذرگاہ رفح کو مستقل طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا اورکہا کہ غزہ کے محصور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کے بجائے انہیں کم کرنے کے لیے غزہ کے شہریوں کو ادویات اور بنیادی ضرورت کا دیگر سامان غزہ لے جانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ مصر کے گذشتہ روز غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر زیرزمین سرنگ میں زہریلی گیس بھرنے سے کم ازکم چار فلسطینی شہید اور نو زخمی ہو گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan