مرکز اطلاعات فلسطین
تیونس وزارت خارجہ نے ان خبروں کی پر زور تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اہے۔ کہ تیونس اور اسرائیل کے درمیان سفارتی سطح پر مذاکرات چل رہے ہیں۔ یہ اسرائیل کی حامی بعض ویب سائٹس کا اسرائیل کے لیے مہم کا حصہ ہے۔ یہ سب جھوٹ اور پراپیگنڈ ہ ہے۔ ان افواہوں میں کئی صداقت نہیں ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا تیونس کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف ہے اور اس دیرینہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اسرائیلی حکومت بلا جواز اس طرح کی جھوٹی افواہیں پھیلا رہی ہے۔ تاکہ تیونس فلسطین کے بارے میں موقف کے بر عکس گمراہ کن افواہوں سے تیونس کی پوزیشن کو نقصان پہنچا سکے۔
تیونیس کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ وضاحتی بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ تیونس اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے میں چنداں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔ جیسا کہ سرکاری اور عوامی طور پر بھی بہ تکرار یہ موقف موجود ہے۔
خود صدر تیونس قیس سعید کا بھی اس بارے میں واضح بیان آ چکا ہے۔ ہم ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز جدوجہد کی اس وقت حمایت کرتے رہیں گےجب تک فلسطینی عوام کو ان قانونی حقوق مل نہیں جاتے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آ نہیں جاتا ۔ جس کا دارالحکومت القدس ہو