Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی قوم الاقصیٰ کو یہودیانے کے منصوبے ناکام بنا دیں گے: دویک

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر عزیز دویک نے کہا ہے مسجد اقصیٰ پر قبضے کے مسلسل منصوبے ہمارے اور بیت المقدس میں بالخصوص اور فلسطین کے عوام کی استقامت کی چٹان پر ناکام ہو جائیں گے۔

عزیز دویک نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین، مسجد اقصیٰ اور القدس کی حمایت کرنے میں مسلم امہ کی لا پرواہی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  قابض ریاست کو فلسطینی قوم ،ہماری سرزمین اور ہمارے مقدسات پر اجارہ داری کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ مسجد اقصیٰ اور پورے فلسطین میں ہمارے لوگ ان منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اوردنیا پہلے ہی ناانصافی کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی ثابت قدمی کا امتحان لے چکی ہے اور فلسطینی قوم دشمن کے غرور اور تکبر اور اس کی جارحیت کا ہر محاذ پر مقابلہ کرتی رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض ریاست کے منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی جائے گی۔

دویک نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں رباط کا انعقاد کریں اور قبضے کے منصوبوں کے سامنے اس کا دفاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی اجتماعی مرضی اور عوام پر بھروسہ ہے اور ان کی سرزمین اور ان کے مقدسات اور ان سے وابستہ ہونے کی فکر ہے۔

بیت المقدس میں کام کرنے والی تنظیموں نے اس سال کے آغاز سے مسجد اقصیٰ میں سترہ ہزار سے زیادہ آباد کاروں کے دھاوے رپورٹ کیے ہیں۔ ان دھاووں کے دوران صہیونیوں آباد کاروں نے نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں پر حملوں پر حملے کیے۔

گذشتہ منگل کو القدس کے محققین نے اسرائیلی قابض حکام کے مسجد اقصیٰ کے ایک علاقے کو آباد کاروں کے فائدے کے لیے منقطع کرنے اور مسلمانوں کو اس تک رسائی سے روکنے کے ارادے کے بارے میں سنگین تفصیلات کا انکشاف کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan