اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں غزہ کے سرحدی علاقے سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی رات کے اندھیرے میں اسرائیل کی جانب سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کے قبضے میں دو بم اور ایک چاقو تھا۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ تینوں قیدیوں کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں سرحدی باڑ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔