Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل نے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری کی منظوری دے دی

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
کل ہفتے کو اسرائیلی فوج نے 29 اپریل کو آپریشن ایریل کے بہانے دو فلسطینی نوجوانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابض فوج نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اس نے “دو نوجوانوں یوسف عاصی اور یحییٰ میرعی کے اہل خانہ کو ان دونوں خاندانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا۔”

یہ آپریشن جو کہ جمعے کی شام کو سلفیت گورنری (شمالی مغربی کنارے میں) کے قریب “ایریل” کی بستی میں کیا گیا، اس کی ذمہ داری القسام بریگیڈز نے قبول کی، جس کے نتیجے میں ایک “اسرائیلی” سیکیورٹی گارڈ مارا گیا۔ .

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین میں  جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کے خاندان کے گھر کو تباہ کر دیا۔ ان فورسز کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے اہل خانہ کے خلاف اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت مکانات کی مسماری کی جاتی ہے اور اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ مسلح مزاحمت کاروں کے مکانات کو اسی طرح تباہ کیا جاتا رہے گا۔

سال کے آغاز سے لے کر اب تک قابض فورسز نے کمانڈو آپریشنز میں ملوث  فلسطینیوں کے اہل خانہ کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی کے تحت 5 مکانات مسمار کیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan