Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ پر یہودی شرپسندوں کے دھاووں کی شدید مذمت

عمان ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
اردن کے پارلیمنٹ میں “فلسطین کمیٹی” نے قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں انتہا پسندوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی اجازت دینے کی مذمت کی۔

ایک بیان میں کمیٹی نے “اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی طرف سے مذہبی صہیونی دھارے سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی اجازت دینے کی ہدایات کے اجراء کو مسترد کر دیا۔”

پارلیمنٹ نے نمازیوں کو الاقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے، مسجد قبلی میں منبر کی کھڑکیوں کے شیشے توڑنے اور محافظوں، اوقاف کے ملازمین اور نمازیوں پر حملہ کرنے کی مذمت کی۔

کمیٹی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ “مقبوضہ بیت المقدس، اسلامی اور عیسائی مقدسات کے خلاف اس کے جرائم کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے اور موجودہ تاریخی اور قانونی صورت حال کو تبدیل کرنے کے تمام اسرائیلی ہتھکنڈوں کو روکا جائے اور القدس انڈومنٹ ایڈمنسٹریشن کے اختیار کا احترام کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan