Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی دہشت گردی، دو ہفتوں میں 17 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپریل 2022 کے دوران اضافہ ہوا ہے جب کہ اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں بھی شدت آئی۔

رواں ماہ [اپریل] میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 3 آباد کار ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

یکم اپریل کو 28 سالہ احمد یونس صدیقی العطرش کو قابض اسرائیلی  فوج نے الخلیل کے وسط میں الشلالہ اسٹریٹ پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

قابض فوج نے 2 اپریل کو جنین گورنری میں تین فلسطینی نوجوانوں صائب عباھرہ، خلیل طوالبہ اور سیف ابو لیبدہ کو جنین کے جنوب میں واقع عرابہ گیٹ جنکشن پر ایک کار کو نشانہ بنانے کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا۔

سات اپریل کو جنین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے ہیرو شہید رعد فتحی حازم  نے مقبوضہ شہر تل ابیب کی ڈیزن گوف اسٹریٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین آباد کار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ جبکہ رعد کو مقبوضہ شہر جافہ کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد قابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپ میں شہید کیا گیا۔

دو دن بعد نو اپریل کو22 سالہ نوجوان احمد السعدی  کو جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر اسرائیلی فوج نے گولیاں مارکر شہید اور 13 دیگر فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan