Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل اقصیٰ آمد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز رہے: شاہ عبداللہ

اردن کے فرمانرروا شاہ عبداللہ دوم نے رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کی قبلہ اول میں آمد روفت کو آزادانہ بنانے کے لیے اقدامات کرے اور فلسطینی نمازیوں کےراستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹائے۔

رائل ہاشمی دربار کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابقاتوار کو اردن کے بادشاہ نے ایک جامع سکون تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو فلسطینی علاقوں میں کسی قسم کی کشیدگی کو روک سکے۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو تشدد اور تنازعات کو ہوا دینےاور امن کے حصول کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

پچھلے مہینے اردنی بادشاہ نے کئی الگ الگ ملاقاتوں میں قابض ریاست کے صدراسحاق ہرزوگ، ان کے وزیر دفاع بینی گینٹز اوراسرائیلی  وزیر خارجہ یائر لپیڈ سےاردن کے دارالحکومت عمان میں اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود سے ملاقات کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan