جمعرات کی شام اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے بیرون ملک امور سربراہ خالد مشعل نے تل ابیب کے قریب “بنی براک” آپریشن میں شہید ضیا حمارشہ کے والد کو فون کیا۔ خالد مشعل نے فدائی حملہ کرتے ہوئے پانچ صہیونیوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے خود بھی جام شہادت نوش کرنے پرخراج عقیدت پیش کیا۔
مشعل نے حماراشہ کے والد کو ان کے بیٹے کی شہادت پر مبارکباد دیتے ہوئے شہید کو ایک ’عظیم اور بہادر آدمی‘ قرار دیا اور اس کے والدین کی استقامت اور ثابت قدمی کی تعریف کی جنہوں نے اس ہیرو کو جنم دیا۔
انہوں نے جنین القسام کیمپ اور ہمارے فلسطینی عوام کی استقامت ، بہادری اور ملک کے مختلف حصوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی کی تعریف کی۔
مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام غاصبانہ قبضے اور آباد کاروں کے جرائم کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے اور جب تک فلسطین سے غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا ،بیت المقدس اور مقدس مقامات کی بحالی تک اپنی جائز مزاحمت جاری رکھیں گے۔