حزب اللہ لبنان میں شعبہ تعلقات عامہ کےاعلی عھدیدار نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسلامی اور عرب ملکوں سےتعلقات بڑھانے پریقین رکھتی ہے ۔عرب تعلقات سل کے سربراہ شیخ حسن عزالدین نے آج ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کی پالیسی یہ ہےکہ عرب اور اسلامی ملکوں کےساتھ اچھے تعلقات قائم کرے تاکہ اس طرح ان ملکوں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے ۔ شیخ عزالدین نے کہاکہ حزب اللہ عرب اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات برپا کرکے صیہونی حکومت کا مقابلہ اور فلسطینی عوام اور قدس شریف کا دفاع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا اس کا ایک اور مقصد قدس شریف میں یہودی سازی کی کوششوں کوبھی ناکام بنانا ہے