( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آسٹریلیا کی جانب سے جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ ہشام قاسم نے کہا کہ آسٹریلیا کی جانب سے ان کی جماعت کو ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دینا قابض اسرائیلی ریاست کی جارحیت کی طرف داری اور فلسطینیوں سے اندھے تعصب کی زندہ مثال ہے۔
قاسم نے قدس پریس کو دیے گئے خصوصی بیانات میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قابض ریاست اپنے ہر مخالف کو ایک ’’دہشت گرد‘‘ کے طور پر دیکھتا ہے، حالانکہ یہ مقبوضہ علاقوں کے اندر اور تارکین وطن میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف صبح و شام منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس نے دنیا کے ممالک سے کوئی دشمنی نہیں رکھتی۔ ہماری جدو جہد قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف ہے اور ہم مزاحمت اور فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے حماس کو دہشت گردی کی فہرستوں میں شامل گروپوں میں شامل کرنا منطق کے منافی اقدام اور فلسطینیوں کے خلاف آسٹریلیا کے تعصب اور دشمنی کی عکاسی کرتا ہے۔
قاسم نے وضاحت کی کہ حماس اس فیصلے کے خلاف آسٹریلیائی نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کرے گئی۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی طرف سےحماس کے خلاف فیصلہ جماعت کو اس کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گا۔ حماس اپنے موقف پر قائم رہے گی۔