( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن میں تقریباً 200 فون کیے گئے ہیں۔ ہیک ہونے والے موبائل فون میں ہاشمی ممکت کے شاہی دربار کےعہدیداروں کے موبائل فون بھی شامل ہیں۔ یہ موبائل اسرائیلی سپائی ویئر کے ذریعے ہیک کر لیے گئے۔
عمون نیوز” نے واشنگٹن میں ایک ذریعہ کے حوالے سے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ متنازعہ پیگاسس اسپائی ویئر استعمال کیا گیا تھا، لیکن اسرائیل کی داخلی سلامتی کمیٹیاں اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
جن لوگوں کے فون ہیک کیے گئے ان میں سرگرم کارکن ہالا اھد دیب، صحافی دیما فراج، سیاست دان مصطفیٰ حمارنہ، نیشنل اولمپک کمیٹی کے ارکان اور مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ حنان العتر کے موبائل شامل ہیں۔
اردنی سینیٹر الحمارنہ نے کہا کہ انہیں ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ان کا فون فروری اور نومبر 2021 کے درمیان ہیک ہو گیا تھا، خاص طور پر رابطہ نمبر، تصاویر، واٹس ایپ پیغامات اور ای میلز کو ہیک کیا گیا۔
دیب ان لوگوں میں شامل ہیں جن کے فون اس سے قبل اسرائیلی کمپنی NSO گروپ کے تیار کردہ سپائی ویئر کے ذریعے ہیک کیے گئے تھے۔