( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ آج فلسطین، کشمیر، یمن، شام، لیبیا، عراق و افغانستان سمیت دنیا کے کئی مقامات پر ظالم و جابر صہیونی نظام ظلم و بربریت کر رہا ہے ہمارا یہ اولین فرض بنتا ہے کہ اپنے پیارے نبی پاک ﷺکی سیرت پر عمل کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت کریں اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کریں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یوتھ پارلیمنٹ کراچی کے زیر اہتمام “عشق رسولﷺ” کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات سمیت سماجی تنظیموں کے اہم نمائندے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ طلباء و طالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ اگر آج پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺآج ہمارے درمیان ہوتے تو فلسطین کے لئے قیام کرتے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء بھیجے تمام انبیاء علیہم السلام کی سیرت مبارکہ میں ظالم و جابر قوتوں سے مقابلہ اور مظلوم طبقات کی حمایت کا عنصر مشترک پایا جاتا ہےجبکہ مظلوم کی حمایت کرنا در اصل انبیاء کی سیرت کے عین مطابق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج فلسطین، کشمیر، یمن، شام، لیبیا، عراق و افغانستان سمیت دنیا کے کئی مقامات پر ظالم و جابر صہیونی نظام ظلم و بربریت کر رہا ہے ہمارا یہ اولین فرض بنتا ہے کہ اپنے پیارے نبی پاک ﷺکی سیرت پر عمل کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت کریں اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کریں۔
عشق رسول” کانفرنس میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی، معروف عالم دین علامہ شبیر میثمی، معروف ٹی وی اینکر نازیہ علی، معروف سماجی رہنما ظفر عباس، یوتھ پارلیمنٹ رہنماؤں وجاہت پہلوانی، محسن واسطی اور دیگر نے خطاب کیااور ان کا کہنا تھا کہ آج فلسطین، کشمیر، یمن، شام، لیبیا، عراق و افغانستان سمیت دنیا کے کئی مقامات پر ظالم و جابر صہیونی نظام ظلم و بربریت کر رہا ہے ہمارا یہ اولین فرض بنتا ہے کہ اپنے پیارے نبی پاک ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت کریں اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کریں۔