Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اعلان بالفور فلسطینیوں سے برطانیہ کی بڑی خیانت تھی۔ میجر (ر) قمر، مطلوب اعوان قادری

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس اور آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری نے کہا ہے کہ دو نومبر ۱۹۱۷ تاریخ کا سیاہ دن ہے جس دن فلسطین کے عوام کے ساتھ سب سے بڑی خیانت اعلان بالفور کی صورت میں سامنے آئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین پر قبضے اور اس اقدام کے پس پردہ عوامل میں اعلان بالفور جو برطانیہ کی طرف سے صادر ہوا اور در حقیقت فلسطین کے عوام کے خلاف بہت بڑا دھوکہ اور سازش تھا۔ برطانیہ اور یہودیوں کے گٹھ جوڑکی وجہ سے یہ اعلامیہ سرزمین فلسطین پر یہودیوں کے آباد ہونے کا موجب بنا اور اس وقت سے لیکر آج تک اس منحوس معاہدے کے نتائج ملت  فلسطین  بھگت رہی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ اس اعلامیہ کو سو سال ہو چکے ہیں اور فلسطین کے عوام سو سال سے صہیونی مظالم کا شکار ہیں۔ برطانیہ کی استعماری اور مجرم حکومت کو چاہیے کہ اس معاہدے کے جاری کرنے پر معافی مانگے۔

اس موقع پر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نومبر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے آگہی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے تا کہ عالمی طاقتوں کے سیاہ کرتوت سے پردہ ہٹایا جائے، انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جدوجہد کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر معروف سماجی رہنما عابد علی اقوام فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ورکنگ کمیٹی کے رکن قاسم خان بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan