( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی مسلح اہلکاروں نے راہ سے گزرتے فلسطینی شہریوں کوتلاشی کے بہانے روکا اور کسی ممنوعہ شئے کی برآمدگی نہ ہونے کے باوجود وحشیانہ تشدد کیا جس کے باعث کم سے کم 8فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الشام کے مقام پرفلسطینیوں پرحملہ کر کے نہتے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بندوق کے بٹوں سےلہو لہان کردیا۔
اسرائیلی مسلح اہلکاروں نے راہ سے گزرتے فلسطینی شہریوں کوتلاشی کے بہانے روکا اور کسی ممنوعہ شئے کی برآمدگی نہ ہونے کے باوجود وحشیانہ تشدد کیا جس کے باعث کم سے کم 8فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جنہیں صحت کی عالمی تنظیم ہلال احمرکے کارکان کی جانب سے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے 2باشندوں کی ہڈیوں میں فریکچر رپورٹ کیے گئے ہیں۔