( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی جیل میں اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف جاری بھوک ہڑتالکے باعث فلسطینی کی ہسپتال منتقلی کے بعد بھی رہائی تک احتجاجی بھوک ہڑتال کا فیصلہ،
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی غیر قانونی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں میں مقداد قواسمی کو بھوک ہڑتال کے 78ویں روزشدید کمزوری کےباعث تشویشناک صورت حال میں صہیونی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال لائے جانے والے فلسطینی قیدی نے ہوش میں آنے کے بعد صرف اتنا کہا ہے کہ “میں اپنی انتظامی حراست کو ختم کرنے کا انتظار کر رہا ہوں اور اپنی آزادی ملنے تک کچھ نہیں کھاؤں گا۔”
خیال رہے کہ صہیونی جیل الجملہ میں کم سے کم7 ایسے فلسطینی قیدی موجود ہیں جنہوں نے اپنی بلاجواز گرفتاری کے خلاف رہائی پانے تک احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان میں ایک قیدی کاید فصفوص ہیں جو 85 روز سے بھوک ہڑتال پر ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔