Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین و کشمیر جیسے مسائل کا حل عالمی امن کے لئے ناگزیر ہے :رحمان ملک

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مسائل کا منصفانہ حل دنیا کے امن کے لئے ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلہ کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو دہشتگردوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی قوتیں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کرتی ہیں اور دنیا کو نا امن کرنے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے متعلق آگہی فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز مشترکہ طور پر مشن کو جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں پروگراموں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی، ملاقات میں ان کے ہمراہ ڈاکٹر علی واصف اور دیگر بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan