غزہ ۔۔۔ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے بیتا کے علاقے کے عوام کی مزاحمت کو ایک نمونے کے طورپر اختیار کریں۔
انہوں نے غرب اردن کے شہریوں سے کہا کہ وہ یہودی کالونیوں کے مرکزی چوراہوں کو قابض فوج کے خلاف مزاحمت کے لیےاستعمال کریں۔
اسماعیل ھنیہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی مزاحمت کو 100 دن ہوگئے ہیں۔ بیتا کے فلسطینی جبل صبیح کے مقام پر ایک یہودی کالونی کے قیام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کررہے ہیں۔
اسماعیل ھنیہ نے غرب اردن کے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پید اکریں اور دشمن کے خلاف ہر محاذ پر جدو جہد جاری رکھیں۔