Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے مزید 6 کارکن گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel4

عباس ملیشیا نے فلسطینی علاقے نابلس، الخلیل اور مغربی کنارے سے حماس کے چھ کارکن گرفتار کر لیے۔

عباس ملیشیا نے حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کی گرفتاری مہم کے دوران عورتا گاؤں سے مصطفی عواد، غسان عواد اور سمیر صالح نامی کو انٹرویو کے لیے بلا کر گرفتار کر لیا۔ ان افراد کو دو شہداء محمد قواریق اور انکے بھائی صلاح کے جنازے میں عباس ملیشیا کے خلاف نعرہ بازی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

اسی شہر کے عبدالحلیم الحمامی اسرائیلی جیل میں 20 ماہ قید کے بعد رہائی کا ایک دن بھی گزار نہ پائے تھے کہ ملیشیا کے ہاتھ چڑھ گئے۔ عماد ناجی دویکات نامی شہری کو بھی نوٹس کے ذریعے بلا کر گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ عباس ملیشیا دس روز قبل جامعہ الخلیل کے ریاضی کے ایک طالب علم کو بھی گرفتار کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق طولکرم میں دارالقرآن کے صدر 55 سالہ شیخ طلال جیتاوی پر بھی کئی روز سے عباس ملیشیا کے تفتیش کار ہر طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے آزما رہے ہیں۔

دوسری جانب فیاض حکومت نے ضلع طولکرم میں تمام مساجد کے آئمہ اور خطباء کو سبکدوش کرنے کی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ ان کارروائیوں سے غیر آئینی حکومت کا مقصد عوام میں اثر رکھنے والے علماء کو علاقے کی بڑی مساجد سے دور رکھنا ہے۔

اسی دوران قلقیلیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے حامی اساتذہ کی برطرفی مہم کے دوران حبلہ کے مڈل سکول کے ایک مدرس کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔ نابلس میں وزارت تعلیم کی جانب سے حماس سے تعلق رکھنے والے بہت سے اساتذہ کی تجدید معاہدہ کی درخواستوں کی نامنظوری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan