Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا اور صہیونیوں کے سامنے سرنگوں نہیں ہوں گے: مشعل

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas50

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے عرب ممالک کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے جس میں عرب ممالک کے بعض سربراہان نے حماس کو تجویز دی ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔

خالد مشعل نے کہا کہ ” خدا کی قسم مزاحمت میں اتنی قوت ہے کہ وہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں موجود تمام فلسطینیوں کو رہا کرالے اور انشاء اللہ فلسطین کے تمام قیدی مزاحمت ہی کی قوت سے رہائی پائیں گے اور فلسطینی مجاہدین اسیران کی رہائی کے لیے اسرائیل کے مزید فوجیوں کو جنگی قیدی بنائیں گے”۔

پیرکے روزدمشق میں ہفتہ اسیران کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک کی جانب ہمیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ “میں چاہتا ہوں کہ اس تجویز کو بے نقاب کردوں۔ ہمیں کہا گیا ہے کہ جب تک حماس امریکا، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ پرمشتمل چاررکنی کمیٹی کی شرائط کو قبول نہیں کرتی فلسطین میں مفاہمت نہیں ہو سکے گی، فلسطین میں مصالحت کی کنجی”اسرائیل کو تسلیم کرنے میں ہے۔ اس حوالے سے حماس بھی اپنا موقف واضح کرنے میں حق بجانب ہے۔ عرب ممالک سخت غلطی پرہیں اگر وہ حماس کواسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز دے رہے ہیں”۔

خالد مشعل نے مزید کہا کہ “میں امریکیوں اور صہیونیوں پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم نام نہاد قیام امن کے تمہارے فریب میں نہیں آئیں گے اور کسی صورت میں بھی چار رکنی کمیٹی کی شرائط تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم پر معاشی ناکہ بندی کتنی طویل اورپابندیاں کتنی کڑی سے کڑی کیوں نہ کردی جائیں، ہم کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کریں گے، کیا ہوا اگرامریکا اور یورپ ہمارے ساتھ نہیں، اللہ تو ہمارا حامی وناصر ہے، عنقریب غزہ سے معاشی ناکہ بندی کا خاتمہ ہو گا، مغربی کنارے سے بھی اسرائیل کونکال باہرکریں گے اور فلسطین پر صہیونیوں کی تیار کردہ اور دشمن کی ایجنٹ حکمران قیادت کو بھی کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

خالد مشعل نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ امریکا ہمیشہ فلسطین میں اپنی مرضی کی قیادت مسلط کرتا رہا ہے، ایک ایسی قیادت جوخود فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے قطعی محروم اوردشمن کے جرائم پر پردہ پوشی کے سواکچھ نہیں کر سکتی۔ ایسی قیادت صرف فلسطین پرنہیں بلکہ تمام عرب اوراسلامی ممالک پر مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل اسیران اور اسیرات کو مخاطب کرتے ہوئے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ “خدا کی قسم فلسطین کے تمام قیدی جلد آزادی کی فضا میں سانس لیں گے، ان کی رہائی کے لیے وہ سب کچھ کر گذریں گے جو ہمارے استطاعت میں ہے اور قیدیوں کو بالآخر آزاد کرا لیں گے”۔

اسرائیل سے مخاطب ہوتے ہوئے حماس کے راہنما نے کہا کہ “ہم بزدل صہیونی دشمن پربھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے عالمی قوانی کافی نہیں، فلسطینی اتھارٹی کے صہیونی دشمن کے ساتھ اوسلو معاہدے کے بعد مسلسل معاہدے کر کے حالات کو ایک نیا رخ دیا ہے۔ معاہدوں کے باوجود اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ہم دشمن کے ساتھ سیزفائرکے تجربات بھی کر کے دیکھ چکے ہیں۔ اب اس کے بعد ہمارے پاس ایک ہی حل باقی رہ جاتا ہے کہ وہ یہ کہ اگر اسرائیل ہمارے مرد و خواتین کو گرفتار کر رہا ہے تو ہم اس کے فوجی پکڑ کرقیدی بنائیں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan