افغانستان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی صہیونزم کے تسلط اور منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے عالمی مزاحمت کی تشکیل کیلئے الاقوامی آن لائن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کےسینیٹرمولوی عبداللہ قرلق نے مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے امت مسلمہ کے اتحادکیلئے منعقدہ ویبنار کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کا فلسطین کے حوالے سے ہمیشہ ایک ہی موقف رہا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور قابض اسرائیل نے اس پر جبری قبضہ کیا ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صرف مسئلہ فلسطین ہی نہیں بلکہ عراق ،شام ،یمن اور دیگر اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات ختم کرکے اتحاد پیدا کرنا ہی ان تمام مسائل کا حل ہے ۔