Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“فلسطینیوں کی ملک بدری اردن کے لیے دھمکی “

palestine_foundation_pakistan_islamic-action-front-the-political-wing-of-the-muslim-brotherhood-in-jordan

اردن میں اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ اسلامک ایکشن فرنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے ہے ہزاروں فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ اسرائیل کے لیے براہ راست دھمکی ہے۔

ایکشن کمیٹی کے فلسطینی امور کے انچارج انجینئر حسان زنیبات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے اس باطل فیصلے کے خلاف تمام عرب ممالک کو یکساں اور جرات مندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے اسے روکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مغربی کناے سے ہزاروں فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ ایک ایسے وقت میں تیار کیا ہے جبکہ قابض اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں اندھا دھند یہودی آباد کاری میں مصروف ہے۔ اسرائیل کی موجودہ انتہا پسند حکومت فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے جبکہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ بے سود مذاکرات کی رٹ لگائی جا رہی ہے۔

زنبیات نے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو نکال باہرکرنےاور ان کی جگہ دنیا بھر سے جمع کر کے یہویوں کو آباد کرنے کے صہیونی منصوبے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے حقیقی باشندوں کو بے دخل کرکے ان کی جگہ دوسرے لوگوں کو آباد کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے مذکرات کا سلسلہ روکتے ہوئے نہ صرف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کریں بلکہ فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکالنے کے صہیونی منصوبے کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan