Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانیہ کا اسرائیل کے لیے پاسپورٹ کا اجرا بند

palestine_foundation_pakistan_british-uk-passport1

برطانوی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے لیے سفر کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹس کی تیاری اور ان کی تجدید روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں لندن میں قائم اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے شہریوں کو اسرائیل کے سفر سے روکنے کا یہ اقدام حال ہی میں موساد کی جانب سے حماس کے راہنما محمود المبحوح کی ٹارگٹ کلنگ میں برطانیہ کے جعلی پاسپورٹس کے استعمال کی تصدیق کے بعد کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار”یرشلیم پوسٹ” برطانیہ میں صہیونی قونصلیٹ کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے کیے گئے گئے فیصلے کا اطلاق تین مئی سے ہو گا۔ رپورٹ کےمطابق برطانیہ محکمہ خارجہ کو پاسپورٹس کے اجرا یا ان کی تجدید سے متعلق موصول ہونے والے درخواستوں کو فرانس کو بھیجا جائے گا۔

اخبار لکھتا ہے کہ نئے پاسپورٹس کے اجرا پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد برطانوی محکمہ خارجہ کی جانب سے صرف ہنگامی نوعیت کی دستاویزات جن میں” برتھ سرٹیفکیٹس” غیر شامل ہیں جاری کر سکے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کے لیے سفر کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹس میں ضروری نوعیت کی تبدیلیاں لانا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد شہریوں کے پاسپورٹس کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ضروری تبدیلیوں کا مقصد پاسپورٹس کا غیرقانونی استعمال روکنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan