Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل مشرق وسطی میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: ایردوان

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep-and-nicolas-sarkozy-french-president

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے بدھ کے روز اپنے پیرس کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست مشرق وسطی کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے ساتھ دوپہر کے کھانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ علاقائی امن کے لیے اصل خطرہ اسرائیل ہے‘‘

ایردوان کے مطابق ’’ اگر فلسطین میں غیر متناسب قوت کا استعمال کیا جائے گا اور وہاں پر فاسفورس بم گرائے جائیں گے تو ہم اس تباہی پر صرف پناہ مانگ کر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ ہم پوچھیں گے کہ اسرائیل کے لیے ایسا کرنا کیونکر ممکن ہوا۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ کر کے پندرہ سو فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل کیا ہے۔ اس جنگ کے بیان کیے جانے والے محرکات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی حقیقت جنوبی افریقہ کے جج گولڈ اسٹون، جو کہ خود یہودی ہے، کے فیصلے سے بخوبی واضح ہوتی ہے۔ گولڈ سٹون نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل پر جنگ کے دوران شدید جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan