Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلہ ہرصورت غزہ لے جائیں گے: عرفات ماضی

palestine_foundation_pakistan_dr-arafat-abu-madi-chairman-of-european-campaign-to-end-the-siege-on-gaza

یورپی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی کے چیئرمین ڈاکٹرعرفات ماضی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے بحری جہازوں کے قافلے کی تیاریاں عروج پر ہیں، جلد وہ عالمی پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ امدادی قافلہ لے کرغزہ جائیں گے۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے قافلے کو روکے جانےکی دھمکیوں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پرغزہ آنے والے قافلے کی راہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔ انہوںنے خبردار کیا کہ اگر ایسا کیا گیا تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں معاشی ناکہ بندی کے باعث تشویشناک انسانی صورت حال کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوتی ہے اور اگر اسرائیل نے غزہ کے لیے آنے والے یورپی امدادی قافلے کو روکنے کی حماقت کی توا اس کے نتائج کا ذمہ دار بھی اسرائیل ہو گا۔

برسلز میں پیر کے روز اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرعرفات ماضی نے کہا کہ ترکی میں انسانی حقوق اور خیراتی اداروں کا غزہ کے لیے امداد سے متعلق اتحاد نہایت خوش آئند اقدام ہے، اب یہ آواز ترکی سے یورپ اور پھر دنیا بھر تک پہنچائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں غزہ کی امداد جمع کرنے کے لیے جو اتحاد قائم ہوا ہے اس میں یورپی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی، ترکی کی “ھیومن ایڈ فاؤنڈیشن”، یونانی بحری قافلہ مہم، سویڈیش بحری امدادی مہم اور غزہ فریڈم مومنٹ سمیت کئی دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

ڈاکٹرعرفات کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے لیے دو الگ الگ بحری جہاز بک کر رہے ہیں ،ایک میں عالمی مبصرین، انسانی حقوق کے مندوبین اور عالمی پارلمینٹریینز کوغزہ لے جایا جائے گا تاکہ انہیں غزہ میں اسرائیل کی طرف سے گذشتہ چارسال سے مسلط معاشی ناکہ بندی کے اثرات اورانسانی بحران سے آگاہ کیا جا سکے، جبکہ دوسرے جہاز میں امدادی سامان، جس میں خوراک، ادویات، کپڑے اوراستعمال کی دیگر ضروری اشیا شامل ہوں گی۔

عرفات ماضی نے کہا کہ امدادی قافلے میں کل 10 بحری جہاز شامل ہوں گے جو یورپ سمیت 20 ممالک کا سفر طے کر کے غزہ پہنچیں گے۔ جبکہ امداد قافلے میں انسانی حقوق کے مندبین سمیت 500 افراد کو غزہ کا دورہ کرایا جائے گا، جبکہ امدادی سامان میں 5000 ٹن خوراک اور دیگر سامان کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

عرفات ماضی نےکہا کہ ترکی میں تشکیل پانے والے امدادی اتحاد نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحری قافلے کے راستے میں مزاحم نہ ہوں بلکہ انہیں اپنی اپنی حدود میں ہر قسم کی سہولت فراہم کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan