Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی گلیوں اور محلوں میں”آزدی کی شمعیں” فروزاں

palestine_foundation_pakistan_gaza-children5

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیران کے سیکڑوں بچوں نے “فلسطینی یوم اطفال” کے موقع پر شمعیں روشن کر کے اسیران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔”شمعہ آزادی مارچ”کا اہتمام “قومی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی” اور “قومی کمیٹی برائے حمایت اسیران” کی جانب سے کیا گیا تھا۔

پیر کے روز غزہ کے مغرب میں “شمع آزادی مار” میں اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ کئی سالوں سے پابند سلاسل شہریوں کے سیکڑوں بچوں نے شعمیں اٹھا کر جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے اپنے پیاروں کی یاد منائی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت بھی کم ازکم 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہری پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے بعض گذشتہ دس اور بعض بیس سے زائد سال سے پابند سلاسل ہیں۔

اسیران سے یکجہتی مارچ میں شریک بچوں نے اپنے اسیر والدین اور دیگر عزیزوں کی تصاویر، فلسطینی پرچم ، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرتمام اسیروں کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔ ریلی میں شریک بچوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور اپنے پیاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 2006ء میں حماس کی منتخب حکومت کے قیام کے بعد شہر کی ناکہ بندی کرنے ساتھ ہی قیدیوں کے اہل خانہ کو ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔ غزہ کے 775 اسیران کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسیران کے پیچھے ان کے 330 بچے نہایت بے تابی کے ساتھ ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انسداد معاشی ناکہ بندی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمال خضری نے کہا کہ اسیران کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کی ملاقات ان کا بنیادی اور مسملہ حق ہے،جبکہ اسرائیل جہاں فلسطینی شہریوں اور اسیران کے دیگرحقوق کو سلب کر رہا ہے وہیں اس نے اسیران کو ان کے بچوں سے ملاقات سے بھی روک کرعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران کوان کے حقوق دلوانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan